سچ کا سفر مصنف صدرالدین ھاشوانی


  • جمعہ
  • 2016-11-25
مصنف کا نام : صدرالدین ہاشوانی صدرالدین ہاشوانی 1960 میں قائم شدہ ہاشو گروپ کے سربراہ ہیں۔ آج ہاشو گروپ کے پاکستان بھر میں مختلف طرح کے کئی صنعتی گروپ ہیں جو سفر و سیاحت، جائداد، دوا سازی، انفورمیشن ٹیکنولوجی اور تیل اور گیس سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ہاشو گروپ پاکستان بھر میں میریٹ ہوٹل اور پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کے مالک ہیں۔ : کتاب کے بارے میں کچھ تفصیل تعارف پاکستان کے نوجوانوں کے نام..... میں کون ہوں اور مجھے یہ کتا ب سپردِ قلم کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ یہ کتاب میری زندگی کے نشیب وفراز کی گواہ اوربھرپور عکاس ہے، اسے میں نے اسی بھرپور جوش، توانا جذبے اور خوش امیدی سے سرشار ہو کر تحریر کیا ہے جن کے سہارے میں نے اپنی ہمہ رنگ اور متنوع زندگی بسر کی ہے۔ ایک ایسی زندگی جو خیر خواہوں کے جھرمٹ اور بدخواہوں کے ہجوم میں گھری ہوئی تھی۔ ایک طرف دنیا کی خوش رنگ رعنائیاں مجھے مہمیز دے رہی تھیں تو دوسری جانب اس کی منفی توانائیاں قدم قدم اور سانس سانس میری راہ میں پہاڑ بن کر کھڑی تھیں۔ اس کے باوجود میں شاہراہ زندگی پر رواں دواں رہا۔ میں رکا نہیں… ٹھہرا نہیں… ٹھٹکا نہیں…اور… بھٹکانہیں۔ نتیجتاً اپنے اہداف تک رسائی کی منزل میں نے بخیر و خوبی سر کی۔ میں نے زندگی کا سفر کامیابی سے طے کیا۔ میں یہ سب کچھ اَن تھک محنت اور جہد مسلسل کی بدولت حاصل کرنے میں کامران رہا۔ اِسی تناظر میں اپنی اس کتاب کو اس ملک ِپاکستان کے نوجوان مرد و خواتین کے نام کرتا ہوں جو جنوبی اور وسطی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے۔ میر ی دعا ہے کہ میری یہ کتاب انہیں شعورو ادراک کی روشنی عطاکرے۔ میری یہ بھی دعاہے کہ میری یہ کوشش زندگی کے ہرنشیب و فراز میں ان کے لیے رہنما اور مددگار ثابت ہو۔ میری یہ دلی خواہش اور تمنا ہے کہ یہ کتاب مایوسی میں گھرے نوجوانوں کے لیے امید کی روشنی ثابت ہو۔ میں چاہتا ہوں کہ اُمید اور رجائیت کی وہ کرن جس سے میرا من منور ہے، نوجوانوں کو ایک بہتر پاکستان اور روشن مستقبل کی نوید سے ہمکنار کرے۔ ایک ایسا بہتر پاکستان اور روشن مستقبل جہاں 20 کروڑ انسان عادلانہ، صاف ستھرے اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے سرگرم عمل ہوں کیوں کہ یہ ان کا استحقاق ہے۔ یہ کتاب کامیاب لوگوں کے تجربات سے سیکھنے والوں کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں. کتاب : سچ کا سفر قیمت : 699 * منگوانے کے لئے ابھی کتاب کا نام، اپنا نام ، نمبر اور پتہ اسی صفحے پر یا 03110005242 پر بھیجیں