عدت میں شادی کرنے کا رواج چل نکلا عارفہ صدیقی نے بھی کر لی شادی عدت جائے بھاڑ میں


  • پیر
  • 2018-03-26
لاھور(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے عدت میں شادی کئے جانے کے بعد اب پاکستانی اداکارائوں میں بھی یہ رواج چل نکلا ہے، پاکستانی اداکارائیں بھی عدت میں شادی کر کےاپنی زندگیاں ’خوش گوار‘ کر رہی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ٹی وی کی معروف اداکارہ عارفہ صدیقی نے بھی سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے ہیں اور ایک نوجوان گلوکار سے شادی کر کے اسے گھر رکھ لیا ہے۔ عارفہ صدیقی کی 23 سال پہلے پاکستان کے معروف موسیقار استاد نذر حسین کیساتھ شادی ہوئی جو خوش اسلوبی سے چلتی رہی ۔ استاد نذر حسین دو ماہ قبل جنوری کے مہینے میں انتقال کر گئے۔ عارفہ صدیقی نے سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے اور سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان بھی کیا۔ عارفہ صدیقی نے اپنے سے انتہائی کم عمر غیر معروف گلوکار تعبیر علی کیساتھ شادی کی ہے جو اس وقت گھر داماد بنے ہوئے ہیں اور دلہن کو اپنے ساتھ لے جانے کے بجائے خود ’پیا گھر‘ سدھار گئے ہیں۔ عارفہ صدیقی نے فیس بک پر اپنے دوسرے شوہر کیساتھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ عدت میں شادی کئے جانے پر شوشل میڈیا صارفین عارفہ صدیقی کے حوالے سے ملاجلا ردعمل دے رہے ہیں۔