گھریلو ٹوٹکا اگر آپ کے گلےمیں بھی ٹانسلز کی تکلیف ہے؟ تو یہ آسان ترین ترکیب آزمائیں پھر دیکھیں


  • جمعرات
  • 05-10-2018
لاہور (نیوز ڈیسک) حلق کے اندر ونی جانب دو غدود ہوتے ہیں ان پر ورم آنے کی صورت میں سوزش اور الرجی سی ہوجاتی ہے ۔ ایسی صورت کو ٹانسلز بڑھنا کہتے ہیں ۔ یہ ورم کسی چھوت دار مرض مثلاًٹائیفائڈ فیور ، چیچک ، خسرہ کالی کھانسی کے نتیجے میں یا جراثیم کے جسم میں داخل ہونے پر ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ شدید نزلے کی صورت میں بھی ٹانسلز کی بیماری ہو سکتی ہے ۔ ایسی حالت میں نگلنے اور بولنے میں تکلیف ہوتی ہے ، بخار تیز چڑھتاہے اور کبھی تو اس گلٹیوں میںپیپ بھی پڑجاتی ہے ۔ ٹانسلز سے چھٹکارے کے لیے زبردست گھریلو نسخہ درج ذیل ہے ۔ اجزاء اجوائن دیسی : دو چائے کےچمچ پانی : ایک گلاس ترکیب وطریقہ استعمال اجوائن کو اچھی طرح صاف کرلیں اور پانی کوکسی برتن میں ڈال کر پکنے دیں اب اس میں اجوائن ڈال کر ایک دودفعہ جوش دیں ۔ اب اسے چولہے سے اتار کر جالی کی مدد سے چھان لیں ۔اس پانی کو نیم گرم ہونے دیں اور صبح اور شام اس پانی سے غرارے کریں ۔ پہلے ہی دن سے ہی ٹا نسلز میں واضح فرق محسوس کریں گے ۔ صرف تین دن کے لگاتار استعمال سے ہی ٹانسلز سے چٹکارا مل جائے گا۔ کھٹی اور ٹھنڈی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں ، کیونکہ ان کے کھانے سے گلا خراب ہوتاہے ۔ جو بعد میں ٹانسلز کا باعث بنتاہے ۔ ٹانسلز ہونے کی صورت میں نیم کے پتوں کو پانی میں پکا کراس سے غرارے کرنے بھی فرق پڑتاہے