imageshad.jpg

This Page has 2395viewers.

Today Date is: 18-11-18Today is Sunday

کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس ملتان کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، 6مسافر جاں بحق ،150سے زائد زخمی ،ڈرائیور اور گارڈ کو معطل کر دیا گیا۔

  • جمعرات

  • 2016-09-15

بچھ سٹیشن کے قریب عوام ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 6مسافر جاں بحق اور 150سے زائد زخمی ہو گئے ۔حادثے کے بعد ٹرین کے دونوں ڈرائیورز اور گارڈ کو معطل کردیا گیا ۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس رات گئے ڈرائیور کی غفلت کے باعث بچھ سٹیشن پر شیر شاہ جنکشن کے قریب ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی ،حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ عوام ایکسپریس کا انجن اور چار بوگیاں تباہ ہو گئیں, مال گاڑی کی بھی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ 6مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 150سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ، سول اور شہباز شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حادثے سے پہلے ٹرین ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی۔زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جا رہی تھی تاہم حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے۔حادثے کے وقت چاروں بوگیوں میں 350 سے زائد مسافر سوا ر تھے۔ حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار شروع ہو گئی اور مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو بوگیوں سے نکالا اور بعد میں ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا جنہوں نے 52زخمیوں کو موقع پرہی طبی امداد دیکر فارغ کر دیا جبکہ دیگر زخمیوں اور لاشوں کو ملتان کے تین مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے