imageshad.jpg

This Page has 2335viewers.

Today Date is: 18-11-18Today is Sunday

پاکستان بھارتی دھمکیوں سےمرعوب نہیں ہوگا، چوہدری نثارعلی

  • بدھ

  • 2016-09-21

اسلام آباد (سدرہ عالم ہاشمی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارنے وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدرسے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم وستم کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے اقوام متحدہ کی پالیسیوں سےانحراف کررہا ہے، کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کوریاستی جبرسے دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا اور کشمیریوں کی سیاسی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے