مشتاق غنی اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی منتخب ہو گئے ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔


  • بدھ
  • 2018-08-15
تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد کو شکست دی ہے۔نومنتخب سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی،خیبر پختونخوا کے112میں سے 109 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کئے۔ تحریک انصاف کے مشتاق غنی 81 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد نے 27 حاصل کئے۔