لاہورسمیت مختلف شہروں میں آج پھر رم جم برسے گا


  • day
  • 2016-08-28
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں ۔ آج پھر برسات کا امکان ہے لاہور میں ہفتہ کی بارش نے ہر طرف پانی ہی پانی کر دیا ۔ برکت مارکیٹ میں کئی کئی فٹ پانی گاڑیاں اورموٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، شہر کے بعض علاقوں میں گذشتہ روز ہونیوالی بارش کا پانی کھڑا ہے جسے چوبیس گھنٹے بعد بھی نہیں نکالا جاسکا ۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں ۔ موسم سہانا ہے ، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے ۔ آج بھی شہر میں درجہ حرارت کم رہے گا ۔