|عالمی مارکیٹ میں سستا، پاکستان میں پٹرول مہنگا ہو گیا،مہنگائی طوفان |سردار عتیق احمد خان سے مولانا نور اللہ رشیدی صاحب نے ملاقات کی اور اپنی نئی کتاب ہم دعوت اسلام کا کام کیسے کریں پیش کی۔ |مولانا نور اللہ رشیدی اپنی کتاب سینٹر اور چیئرمین پاکستان مسلم لیگ راجہ ظفر الحق کو ان کے آفس میں پیش کرتے ہوئے |پاک ٹی کے ادبی سیشن کے آرگنائزر نعمان ملک کو مشہور شاعرہ کنپل حنیف اپنے کتاب پیش کرے ہوئے |احتجاج احتجاج احتجاج\r\nرورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکر کے ڈسپنسر کی صحافی کے ساتھ بدتمیزی ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے |جی ٹی روڈ سالار کے قریب موٹروے پوليس کی کاروائی کئی موٹرسائيکل سوار وں کوہلمٹ نہ پہنے پر جرمانہ

تازہ ترین اہم خبریں

bannerdlt2020.jpg

This Page has 1056898viewers.

Today Date is: 23-03-23Today is Thursday

اندرون لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 5 خواتین ہلاک

  • day

  • 2016-08-21

لاہور(ڈیلی لاہورٹائمز21-08-2016) لاہور کے قدیم علاقے اکبری منڈی کے ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 5 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ مسجد وزیر خان کے قریب واقع گھر میں رات دیر گئے تک شادی کی تقریب جاری تھی کہ خستہ حال ہونے کے باعث مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 5 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ علاقہ مکینوں اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ مہوش، 9 سالہ ماہ نور، 8 سالہ اقصٰی، 35 سالہ دعا اور 50 سالہ تفسیلا بیگم شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ بینک اور لاہور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے وال سٹی معاہدے کے تحت قومی ورثے کی تعمیر کے لئے ورلڈ بینک نے رقم فراہم کرنی تھی تاہم بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث مغلیہ دور کے تعمیر شدہ قومی ورثے کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا۔ گھر کے مالک ضمیر کا کہنا ہے کہ اس نے تقریباً ایک سال قبل مکان کی دوبارہ تعمیر کے لئے درخواست دی تھی تاہم لاہور انتظامیہ نے نہ تو مکان بنانے کی اجازت دی اور نہ ہی تعمیر کے لئے خود کوئی انتظام کیا۔ پولیس حکام کہناے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے