صحافیوں کے مطالبات


  • پیر
  • 0000-00-00
صحافیوں کے مطالبات ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ صحافیوں پر حملوں کے خلاف موجود قوانین کو سخت کیا جائے ۔ صحافی پر حملہ کرنے ، زخمی کرنے یا حبث بیجا میں رکھنے والے شخص پر دہشت گردی ایکٹ لگنے چاہیے ۔ جبکہ قتل کرنے والے کے خلاف بھی ایسے دفعات ہونے چاہیں کہ صلح یا معافی کا آپشن بالکل ہی نہ ہو۔ ہر صحافی کو پسٹل لائنس بالکل فری بنا کر دیا جائے ۔ صحافی نہ صرف معاشرے کا چوتھا ستون ہیں بلکہ معاشرے کی آنکھ بھی ہیں ۔ خدا را صحافیوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے ۔ تمام میڈیکل سہولیات بھی صحافی کو مفت فراہم ہونی چاہیے ۔ غریب مستحق صحافی کے لیے حکومت کی جانب سے ماہانہ اعزازیہ بھی ہونا چاہیے ۔ صحافی قتل ہو جاتے ہیں مگر قاتل پکڑے نہیں جاتے ۔ صحافی پر تشدد ہوتا ہے مگر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی ۔ بڑی صحافتی تنظیمیں شاید محض اپنے ذاتی فوائد اور مفادات تک ہی محدود نظر آتی ہیں جو کہ درست نہیں ۔۔۔۔ تمام صحافی دوست اس میسیج کو ہر گروپ میں اتنا شئیر کریں کہ یہ آواز صحافیوں کی بڑی تنظیموں اور اعلی حکام تک پہنچ جائے ۔ شکریہ