بریکنگ نیوز اٹک خود کش حملہ


  • جمعہ
  • 2018-05-04
ب اٹک(بیورو رپورٹ فرحان اسلم ) اٹک حساس ادارے کی گاڑی پر خودکش حملہ۔2افراد شہید ایک خاتون سمیت 16افراد زخمی۔تفیصلات کے مطابق حساس ادارے کے ملازمین کی گاڑی پر اٹک کے قریب ڈھوک گاماں کے مقام پر خودکش حملہ آ ور نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اکرم نیازی موقع پر شہید ہو گیا۔جبکہ ایک راہگیر حبیب ولد محمد سفیر شہید ہو گیا۔زخمیوں میں گل زریں زوجہ باغ زریں، صوفیہ بی بی زوجہ شیر محمد،طارق محمود ولد منظور حسین، احسان مغل ولد بشیر احمد ساکن ڈھوک گاماں، حسین، سعید شاہ،منصب خان،الیاس،شعیب،حافظ افتخار،عبید،ساجد،انجم اور منتہا بی بی شامل ہیں۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:40 منٹ پر رونماء ہواء زخمیوں کو فوری طور پر 1122 ریسکیوز نے کو اسفندیار شہید ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ 2 شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ اور دو زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اٹک میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ دھماکہ کے فورا بعد اسرار ستی ایس ایچ او، ڈپٹی کمشنر اٹک، پی ٹی آئی کے رہنماء یاور بخاری، عمارہ شیرازی اے ایس پی اور اکرام الحق اے ڈی سی جی آر موقع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنی کاروائی کا آ غاز کر دیا۔