سیکریٹری ہیلتھ کئیر علی جان اور ان کی ٹیم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی کا اچانک دورہ


  • پیر
  • 2018-04-16
کامونکی ( سٹی رپورٹر طارق کھوکھر سے ) آج صبح سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان صاحب اور پراجیکٹ ڈائیریکٹر ،پی ایم یو عشمان صاحب اور ان کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری منصوبہ جات کا تفصیلی معائینہ کیا۔ کام کے معیار کو سراہا اور کمپنی کوکام کی رفتا مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد فیاض کھوکھر نے ہسپتال میں مہیا کی گئی سہولیات اور عوامی پسندیدگی کے بارے میں بتایا۔ سہولیات اور ڈائیلسز سنٹر کے شروع ہونے پر کامونکی ہسپتال بلا شبہ ایک ماڈل ہسپتال بننے جا رہا ہے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر سعیداللّہ بھی موجود تھے