پاکستان کی جانی پہچانی اداکارہ اور ماڈل غزل شاہ سے انٹرویو۔ رانا سعید یوسف


  • جمعہ
  • 2018-05-11
یوں تو پاکستانی فلم نامور فنکاروں سے بھری پڑی ہے۔ لیکن آج میں جس فنکارہ سے آپکا تعارف کروانا چاہتا ہوں۔ وہ ایک خبصورت۔چنچل اورمحنتی فنکارہ ہیں جہنوں نے تھوڑے ہی عرصہ میں شوبز کے حوالے سے اپنا لوہامنوایا ہے۔ جہاں لوگوں نے ان کی صلاحیت کو مانا ہے وہاں کچھ لوگوں نے ان کے راستے میں رکاوٹیں بھی کھڑی کیں ہیں۔ اس حسین اور ہنس مکھ فنکارہ کا نام ہے غزل شاہ۔ سوال: غزل شاہ آپ بتانا پسند کریں گی آپ نے اپنے کیئریر کا آغاز کب کیا؟ جواب: جب میں تیرہ سال کی تھی تب سے میں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز کر دیا تھا۔ سب سے پہلے میں نے ماڈلینگ کی ہے مختلف پروڈکٹ کے اشتہارات کیے ہیں جن میں ہنڈا موٹر سائیکل اور سرف ایکسل وغیرہ ہیں۔ مجھے کام کرتے ہوئے تیرہ سال ہوگئے ہیں۔ سوال: اکثر اداکاروں کے سکینڈل مشہور ہوتے ہیں آپکا کوئی ایسا واقعہ۔ جواب: میرے ساتھ ایسا کیچھ نہیں ہوا میری آٹھ سال پہلے شادی ہو گئی تھی اور ماشااللہ میری چھ سال کی ایک بیٹی ہے۔ اور میں کافی عرصہ شو بز سے دور رہی ہوں اور اب دوبارہ پھر اس طرف آئی ہوں۔ سوال: آپکا سٹار کونسا ہے۔ جواب: میر ا سٹار دلو ہے اور ہر آنے والے چیلنج کا مردانہ وار مقابلہ کرتی ہوں۔ سوال:فلم۔اسٹیج۔ٹی وی میں بھی کام کیا ہے۔ جواب: ٹی وی پر کام کیا ہے لیکن زیادہ تر میں نے ماڈلینگ کی ہے اور خود سے کافی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ سوال: زندگی کا کوئی نہ بھولنے والا واقعہ۔ جواب: ویسے تو بہت سے ہیں لیکن ہماری شوبز کی دنیا میں جب کوئی فنکار کامیابی کی منزل طے کرلیتا ہے تو اس وقت اس کے بہت سے دشمن پیدا ہوجاتے ہیں۔ میرے ساتھ بھی کیچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ جب میں نے اپنا پروڈکشن ھاوس شروع کیا تو ایک نامور فلم ساز نے میرے ساتھ خدا واسطہ کا بیر شروع کر دیا اور طرح طرح سے پریشان بھی کیالیکن میں نے اس کی کوئی پروا نہیں کی ہے۔ آج میرے پروڈکشن ھاوس میں نئے آنے والے فنکاروں۔ گلوکاروں کو پورا موقع دیا جاتاہے۔ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں میں پوری مدد کرتی ہوں۔ سوال: آپ کی سب سے فیورٹ اداکارہ یا گلوکارہ کون سی ہے۔ جواب: یوں تو سبھی سینئر فنکارہ قابل احترام ہیں لیکن میر ا زیادہ وقت میڈم نرگس کے ساتھ گزرا ہے۔ میں ان سے کافی متاثر ہوں۔ وہ ایک فنکار کے ساتھ ساتھ ایک اچھی انسان بھی ہیں اور ان میں خدا ترسی بھی ہے۔ ویسے میگا بھی ایک اچھی ملنسار اورخوبصورت فنکارہ ہیں۔ سوال: غزل اپنے اپنا پروڈکشن ہاوس شروع کیا ہے کیا آپ کو ئی فلم یا کوئی ڈرامہ بھی بنانا چاہتی ہیں۔ جواب: میرے ادارے کا نام برکھا پروڈکشن ہے اور کئی گانے اور ڈرامے اس ادارے سے بن چکے ہیں اور نئے فنکاروں کو چانس بھی دیا ہے۔ قومی ترانے بھی ریکارڈ کئے ہیں۔ آئندہ دو فلمیں شروع کرنی ہیں ایک اردو اور ایک پنجابی ان پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ چونکہ میں ایک عورت ہوں اس لئے میرے کام میں لوگ رکاوٹیں بھی پیدا کرتے ہیں لیکن میں اللد کا شکر ہے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہوں لوگوں کی باتوں پر دھیان نہیں دیتی۔ سوال: کیاآپ فلاحی کاموں پر بھی توجہ دیتی ہیں۔ جواب: جی ہاں میں نے بہت ساری این جی اوز کو جوائن کیا ہوا ہے کوشش کرتی ہوں ان غریب نادار اور سپیشل بچوں کی جہاں تک ممکن ہو سکے مدد کرتی رہوں۔ سوال: گانے کا شوق بھی رکھتی ہیں۔ جواب: جی ہاں میں نے کئی گانے بھی گائے ہیں۔ سوال: غزل شاہ آپکی مسکراہٹ اور حسن اخلاق سے کافی متاثر ہوا ہوں۔ جواب: سر آپکی تشریف آوری کا بہت شکریہ