bannerdlt2020.jpg

This Page has 1056852viewers.

Today Date is: 23-03-23Today is Thursday

پی سی بی کا کپتان اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

  • جمعرات

  • 2016-09-08

پی سی بی کا ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہپاکستان کرکٹ بورڈ نےگذشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی ٹیم کی ناقص کاکردگی کے بعد بالآخر کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اظہر علی کی جگہ سرفراز احمد کو کپتانی سونپی جائے گی۔ رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونیوالی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کمان بھی سرفراز احمد اٹھائیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایک روزہ میچز میں مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ نہ روک سکا اور انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں سے صرف ایک میچ جیتنے والی ٹیم پاکستان کو سیریز کے باقی چار میچز میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے بعد خراب پرفارمنس پر پی سی بی نے کپتان اظہر علی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا تاہم اظہر علی آئندہ چند روز میں کپتانی سے علیحدگی اختیار کرکے اس کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز میں اظہر علی کی جگہ سرفراز احمد کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتانی کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور تیئس ستمبر سے شروع ہونیوالی پاک ویسٹ انڈیز سیریز میں سرفراز احمد ٹیم ون ڈے کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اہم خبریں

پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے،تیاریاں مکمل،میچ پاکستانی وقت کے مطابق کب شروع ہوگا؟ جانیئے
پہلا ون ڈے: شرجیل خان نے آئرش باولرز کا بھرکس نکال دیا؛ پاکستانی اوپنر کی پہلی ون ڈے سنچری، شاہینوں کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 338 کا پہاڑ جیسا ہدف
مصباح الحق کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے پر ٹیم کو مبارکباد ،آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کو عشائیہ دینے کی تقریب کا امکان
پاکستان کھیلوں کیلئے پرامن ملک ہے ۔ باکسر عامر خان
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کااعلان اہم کھلاڑیوں آوٹ
پی سی بی کا کپتان اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے