bannerdlt2020.jpg

This Page has 1056833viewers.

Today Date is: 23-03-23Today is Thursday

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کااعلان اہم کھلاڑیوں آوٹ

  • day

  • 2016-09-07

انٹیگا(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، مشہور بلےباز کرس گیل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ(ڈبلیو آئی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ کے سلیکشن پینل نے دونوں طرز کے لیے الگ الگ 15 رکنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے اوپنر کریگ بریتھویٹ کو ون ڈے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جبکہ آندرے فلیچر اور جیروم ٹیلر کو باہر کردیا گیا ہے۔کرس گیل کی عدم دستیابی کے باعث ڈبلیو آئی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں ان کا نام شامل نہیں جبکہ لینڈل سمنز فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں تاہم جیروم ٹیلر ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کارلوس بریتھویٹ کریں گے جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر ہوں گے۔ویسٹ انڈیز ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کا آغاز 23 ستمبر کو ہوگا جبکہ آخری ون ڈے 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دورے میں ویسٹ انڈین ٹیم تین ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گی جس میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی ہوگا جس کا آغاز 13 اکتوبر کو ہوگا اور 3 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم: کارلوس بریتھویٹ (کپتان)، سیموئیل بدری، ڈوون براوو، جانسن چارلس، آندرے فلیچر،جیسن ہولڈر، ایون لیوس، سنیل نرائن، کیرن پولارڈ، نیکولس پوران، رومین پاول، آندرے رسل، مارلن سیموئلز، جروم ٹیلر، چیڈوک والٹن ون ڈے ٹیم: جیسن ہولڈر (کپتان)، سلیمان بین، کارلوس بریتھویٹ، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، شینن گیبرئیل، آلزیری جوزف، ایون لیوس، سنیل نرائن، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز

اہم خبریں

پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے،تیاریاں مکمل،میچ پاکستانی وقت کے مطابق کب شروع ہوگا؟ جانیئے
پہلا ون ڈے: شرجیل خان نے آئرش باولرز کا بھرکس نکال دیا؛ پاکستانی اوپنر کی پہلی ون ڈے سنچری، شاہینوں کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 338 کا پہاڑ جیسا ہدف
مصباح الحق کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے پر ٹیم کو مبارکباد ،آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کو عشائیہ دینے کی تقریب کا امکان
پاکستان کھیلوں کیلئے پرامن ملک ہے ۔ باکسر عامر خان
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کااعلان اہم کھلاڑیوں آوٹ
پی سی بی کا کپتان اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے