مصباح الحق کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے پر ٹیم کو مبارکباد ،آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کو عشائیہ دینے کی تقریب کا امکان


  • day
  • 2016-08-24
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد تمام کھلاڑیوں اور مینجمٹ کو مبارکباد پیش کردی ۔ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے عشائیہ دینے کی تقریب لاہور میں ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس پوزیشن کو برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے اور اس کے لیے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنی ہو گی ۔ادھر ٹیسٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم بننے پر آئی سی سی کی جانب سے میس دیا جاتا ہے اور اس حوالے سے لاہور میں تقریب کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق تقریب کے انعقاد کے لیے لاہور پہلی ترجیح ہے تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔