bannerdlt2020.jpg

This Page has 1056837viewers.

Today Date is: 23-03-23Today is Thursday

ایپل کے نئے آئی فون میں ہیڈ فون جیک ختم

  • جمعرات

  • 2016-09-08

مریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروایا ہے اور اس آئی فون سیون میں روایتی ہیڈ فون ساکٹ ختم کر دیا گیا ہے۔ آئی فون سیون بدھ کو سان فرانسسکو میں کمپنی کی نئی مصنوعات کی سالانہ تقریبِ رونمائی کے دوران پیش کیا گیا۔ یہ نیا فون ایسے وقت سامنے آ رہا ہے جب ایپل کے کاروباری حریف سام سنگ نے اپنے نوٹ سیون فون کی بیٹری کے مسائل سامنے آنے کے بعد اسے واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایپل نے کہا ہے کہ اس نے جرات کر کے ایک قدم اٹھایا ہے جس کے تحت ہیڈ فون اب فون چارجنگ کے لیے استعمال ہونے والی لائٹننگ پورٹ میں لگ سکیں گے۔ تاہم کمپنی نئے فون کے ہمراہ ایک اڈاپٹر بھی فراہم کرے گی جس کی مدد سے پرانے ہیڈفونز کا اس فون کے ساتھ استعمال ممکن ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ ایپل نے وائرلیس ایئرفونز بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جنھیں ایئرپوڈز کا نام دیا گیا ہے۔ ایپل نے اپنے اس فون کو پانی اور گرد سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور آئی فون سیون پانی میں ایک میٹر گہرائی تک نصف گھنٹے ڈوبا رہنے کے باوجود متاثر نہیں ہوگا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے