bannerdlt2020.jpg

This Page has 1056863viewers.

Today Date is: 23-03-23Today is Thursday

ایپل کے نئے آئی فون میں ہیڈ فون جیک ختم

  • جمعرات

  • 2016-09-08

نئی خبر یہ ہے کہ اب آرکٹ کے بانی، ڈیویلپر نے ایک نیا سوشل نیٹورک بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسکا نام Hello رکھا گیا ہے۔ ہیلو میں نیا کیا ہے؟ Orkut Büyükkökten کا کہنا کہ یہ نیا سوشل نیٹورک دیگر تمام نیٹورکس سے بہت مختلف ہوگا، جہاں ایک جیسے خیالات کے حامل لوگ آپس میں رابطہ قائم کرسکیں گے۔ اس نیٹورک پر لوگ لائکس کی دوڑ میں شامل ہونے کی بجائے واقعتاً ایک دوسرے کی مدد کرسکیں گےاور انہیں کچھ نیا سکیھنے کا موقع بھی ملے گا۔ Hello نیٹورک ابتدائی مراحل میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور برازیل کے صارفین کے لیے دستیاب ہے تاہم بہت جلد اسے بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔ دیگر سماجی روابط کی ویب سائیٹس کے مقابلے میں Hello صرف موبائل ایپلی کیشنز کی صورت میں ہی دستیاب ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز پر چلیں گی۔ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے Hello نیٹورک میں تصاویر اور ویڈیوز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلے سے موجود دیگر سوشل نیٹورکس کے مقابلے میں ہیلو کتنا عرصہ ٹک پاتا ہے۔ بہ شکریہ آئی ٹی نامہ ڈاٹ کام

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے