bannerdlt2020.jpg

This Page has 1056894viewers.

Today Date is: 23-03-23Today is Thursday

بنی اسرائیل میں ایک شخص کوایک عورت سے محبت ہوگئی

  • بدھ

  • 2016-10-26

بنی اسرائیل میں ایک شخص رہتاتھااس شخص کوایک عورت سے محبت ہوگئی۔محبت بڑھتے بڑھتے دونوں میں بہت قربتیں ہوچکی تھیں لیکن خداکاکرناایساہواکہ ان دونوں کی آپس میں شادی نہ ہوسکی۔مردکی شادی کسی اورلڑکی سے ہوگئی اوراس عورت کی شادی دوسرے مردسے ہوگئی اوراتفاق ایساکہ دونوں پڑوس میں رہنے لگے بیچ میں صرف دیوارحائل تھی۔دونوں کے دل میں ایک دوسرے کے خیالات آتے رہتے تھے۔ایک مرتبہ وہ لڑکی اپنی اونٹنی پربیٹھ پراپنی کسی ضرورت کے لیے دوسرے گائوں جانے لگی۔عاشق نے دیکھ لیاکہ محبوبہ جارہی ہےتواونٹنی کےپیچھے پیچھے یہ بھی چل پڑا جنگل میں پہنچے بات کی تولڑکی نے ایمان والاجواب دیا۔لڑکی نے کہاکہ مجھے تجھ سے محبت ہے اورتجھے مجھ سے محبت ہے لیکن اللہ کافیصلہ اس کے خلاف ہے۔تیری شادی کسی اورجگہ ہوگئی اورمیری شادی کسی اورجگہ ہوگئی۔توبھی صبراوربرداشت کرمیں بھی برداشت کرلیتی ہوں اس صبرکی سواری کے ذریعےہم اللہ تک پہنچ جائیں گے۔یہ جملہ کہاکہ’’اس صبرکی سواری کے ذریعے اللہ تک پہنچ جائیں گے‘‘تواس آدمی کے دل پرچوٹ پڑی اوراسی وقت اس کی آنکھو ں میں آنسوآئے۔یہ آنسوندامت کے آنسوتھےکہ ایک لڑکی مجھے ایمان سکھارہی ہےاللہ کاڈرسکھارہی ہے ،جنگل ہے بیابا ن ہےاورایسامیدان ہے جہاں دوردورتک کوئی آدمی نہیں۔کوئی دیکھ نہیں رہالیکن اللہ کی آنکھ تودیکھ رہی ہے یہ کہہ کراس مردنے اپنابراارادہ ترک کردیااورلڑکی اپنے کام سے جہاں جانے والی اونٹنی پربیٹھ کرروانہ ہوگئی گرمی بہت تھی اوراس آدمی کے پاس کوئی سواری نہیں تھی ۔اس شخص کوپیاس لگی پانی کی ضرورت محسوس ہوئی زبان خشک ہوکرسخت ہوگئی وہ سوگیامرنے کی نیت سے کہ اب توکچھ نہیں ہوسکتااب توموت آئے گی۔تھوڑی دیربعداس کی آنکھ کھلی توایک حواری (بنی اسرائیل کےد ورکاصحابی)اس کے پاس کھڑ اتھااس نے پوچھابھئی آپ کیوں آئے ہو؟ تواس نے جواب دیابھئی میں بھی پیاساہوں اورپانی کی تلاش میں آیاہوںمجھے بھی پیاس لگی ہے اورحالت ایسی ہوگئی ہے کہ’’ اب مروں تب مروں‘‘تجھے دیکھاتوتیرے پاس چلاآیاچلودونوں ساتھ مریں گے تواس شخص نے کہاکہ نہیں اللہ سے مانگوتوحواری نے کہاکہ تودعامانگ۔تواس کی آنکھوں میں آنسوآگئےاورکہاکہ میں توبہت بڑاگناہ گارہوں میں کیادعامانگوں گا؟ توحواری نے کہاکہ چلومیں دعامانگتاہوں توآمین توکہہ۔حواری نے دعامانگی اورگناہ گارنے آمین کہی۔بس آمین کہنے کی دیرتھی کہ بادل آگئے اس کے بعدخوب بارش ہوئی اوردونوں نے سیرہوکرپانی پیاگرمی دورہوئی دونوں کےد ونوں چلے توبادل ان دونوں کے سروں پرسایہ کیے ہوئے تھا۔گائوں پہنچے توحواری اپنے گھرکی جانب روانہ ہوااوریہ گناہ گارشخص اپنے گھرکی جانب چل پڑا۔جب دونوں جداہوئے توبادل گناہ گارکے اوپرتھاحواری نے جب یہ منظردیکھاتوگناہ گارشخص کوکہاکہ توتوکہہ رہاتھاکہ میں گناہ گارہوں لیکن تیری تویہ شان کہ بادل نے میراساتھ چھوڑ دیااورتیرے ساتھ بادل چل دیاکیابات ہے؟اس نے اپناساراقصہ سنایاکہ مجھے کسی لڑکی سے عشق تھاجنگل میں ملاقات ہوئی لیکن میں اپنے برے ارادے کوترک کردیااوراللہ تعالی ٰ سے توبہ کی ۔حواری نے کہاکہ تونے ایسی توبہ کی ہےکہ تیری توبہ قبول ہوئی اورتیری آمین کی وجہ سے میری جان بھی بچی اورتیری جان بھی بچی ۔گناہ گارنے کہاکہ اے اللہ تیراشکرہےتونے میر ی توبہ قبول کی تونے میری توبہ قبول کی۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے