|برطانیہ میں ایک نوعمر خاتون ڈاکٹر ایسا لباس پہن کر کام پر جاتی ہے کہ کوئی اسے ڈاکٹر سمجھتا ہی نہیں |بھارتی پنجاب کے کامیڈین اداکارسردار گورپریت سنگھ گھگی کے خاندان کا تعلق ضلع نارووال پاکستان سے ہے |مرد کا ڈی این اے عورت کے جسم میں کتنے دن تک موجود رہتا ھےجانیئے ایک دلچسپ رپورٹ |پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ ہوگیا اب پاکستانی خلاباز بھی جائیں گے خلا میں |پندرہ سو سال پرانا انسانی فضلہ سائنسدانوں نے تلاش کرلیا۔ انسان نے کیا کھایا تھا جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ |یاداشت کو بہتر بنانے کا آسان اور موثر طریقہ در یافت

تازہ ترین اہم خبریں

bannerdlt2020.jpg

This Page has 1056855viewers.

Today Date is: 23-03-23Today is Thursday

ائبیریا کے ڈیلٹی کن دریا کا پانی پراسرار طور پر سرخ ہوگیا

  • جمعہ

  • 2016-09-09

ائبیریا کے ڈیلٹی کن دریا کا پانی پراسرار طور پر سرخ ہوگیا جسے دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔سائبیریا کے علاقے کرنسو یارسک میں دریا ڈیلٹی کن کا پانی اچانک خونی رنگ جیسا ہو گیا جس کے بعد پانی کو دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔ دریا کے قریبی علاقوں میں بہت سی فیکٹریاں ہیں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بااثر شخص نورلکس نکل کی کمپنی کی جانب سے صنعتی فضلہ دریا میں چھوڑا گیا جس کے نتیجے میں پانی سرخ ہوگیا تاہم اس وقت دریا کے سرخ ہونے کا معاملہ پراسرار صورت اختیار کر گیا جب کہ ماحولیاتی نگراں ادارہ اصل وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہوگیا۔دوسری جانب نولکس نکل کی کمپنی نے مقامی میڈیا میں تصاویر جاری کی ہیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ کمپنی اور دریا کے درمیان کافی فاصلہ ہے اور کمپنی کے قریب سے گزرنے والا پانی اپنی اصلی حالت میں ہے لیکن تھوڑا دور فاصلے پر پانی سرخ دکھائی دیتا ہے۔ادھر ماحولیاتی نگراں ادارہ دریا کے پانی کا رنگ سرخ ہونے پر شدید پریشان ہے کیوں کہ اب تک پانی کے سرخ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دریا کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ پانی کے سرخ ہونے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے