اگرآپ چاہتے ہیں اپنی مردانہ قوت بڑھانا تو رات کو سونے سے پہلے تیز روشنی کی طرف منہ کریں کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے کر دیا ہے ایسا دعویٰ


  • منگل
  • 2016-09-20
ویانا (نیوز ڈیسک) مردانہ قوت بڑھانے کے لئے مہنگی ادویات اور مضر صحت ٹوٹکوں کا استعمال عام پایا جاتا ہے، جن کا نتیجہ اکثر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں نکلتا، مگر اطالوی سائنسدانوں نے یہ حیرت انگیز انکشاف کرکے دنیا بھر کے مردوں کو خوش کردیا ہے کہ مردانہ قوت کے لئے ہر جگہ مفت دستیاب تیز روشنی کی نعمت ایک بہترین نسخہ ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف سائنا کے پروفیسر اینڈریا فیگیو لینی کی سربراہی میں کی گئی اور انہوں نے حال ہی میں آسٹریا کے یورپین کالج آف نیورو سائیکو فارماکالوجی میں اس کے نتائج پیش کئے۔ ڈاکٹر اینڈریا نے بتایا کہ اس تحقیق کے دوران مردانہ کمزوری کے شکار مردوں کو دوگروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں سے ایک گروپ کو دن جیسی تیز روشنی خارج کرنے والے ایک ڈبے کے سامنے روزانہ آدھے گھنٹے کے لئے کھڑا کیا گیا، جبکہ دوسرے گروپ کو اس روشنی سے محروم رکھا گیا۔ پہلے گروپ کو روزانہ صبح 7سے 8بجے کے درمیان تیز روشنی خارج کرنے والے ڈبے کے سامنے تقریباً آدھ گھنٹے کے لئے کھڑا کیا جاتا تھا۔