وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب،کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے


  • جمعرات
  • 2016-09-22
وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ ہے،داعش کو شکست دینے کی عالمی کوششیں ناگزیر ہو چکی ہیں،پاکستان ہی دہشت گردی کا بنیادی شکار رہا ہے،انسانی ترقی ہی ہمارے مستقبل کا تعین کرے گی،ہمارے ہزاروں عوام، فوجیوں نے دہشتگردی میں جانیں دی ہیں،ضرب عضب آپریشن دنیا کا کامیاب ترین آپریشن ہے،انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں،داعش کو شکست دینے کی عالمی کوششیں ناگذیر ہو چکی ہیںبڑی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں،دنیا تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے۔،کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے'کشمیریوں کی نئی نسل بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی 'بھارت کے ہاتھوں شہید برہان وانی کشمیریوں نوجوانوں کیلئے مثال بن چکے ہیں 'برہان وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے جذبے کو نیا عزم دیا-