آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک تربیتی ورکشاپ جسمیں ملک بھر سے سینئرصحافی اور اینکرز حضرات نے شرکت کی


  • اتوار
  • 2018-09-09
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک تربیتی ورکشاپ کا انقاد ہوا جسمیں ملک بھر سے سینئرصحافی اور اینکرز حضرات نے شرکت کی اور نئے لکھنے والوں کو وقت حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے تحریروں کو پرکشش بنانے پر زور دیا۔ عصر حاضر میں اپنی تحریر میں کن چیزوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے اس بات پر روشنی ڈالی۔اس طرح کی تربیتی ورکشاپ کا انقاد کرنا چاہیے تاکہ نئے لکھاریوں کو طلبہ و طالبات کو بھی سیکھنے کا موقع ملے ۔ اس تقریب میں تمام شرکائ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حاضرین کے علم میں اضافہ کیا۔اس موقع پر ٹی وی اینکرپرسن اور سینئر صحافی ایثار رانا صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے علم کی روشنی میں کافی اہم معلومات فراہم کیں جو نئے لکھاریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔