عظیم بٹ کا اشرف جعفری کو مذہبی پروپگنڈاکرنے پراور فسادپھیلانے کی کوشش کرنے پر پندرہ روزہ لیگل نوٹس جاری کردیا


  • منگل
  • 2018-09-04
سیکرٹری جنرل پنجاب پاکستان میڈیا جرنلسٹ کانسل اور سیکرٹری اطلاعات لاہور پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ عظیم بٹ نے گھناوّنے اور جعلسازی کے کاروبار میں ملوث نام نہاد صحافی تنظیم کے چیئرمین کہلانے والے اشرف جعفری کو مذہبی پروپگنڈا کرنے کے خلاف لیگل نوٹس بھجوا دیا عظیم بٹ کی جانب سے لیگل نوٹس میں اشرف جعفری سے 15 روز میں غیر مشروط معافی کے ویڈیو پیغام کا مطالبہ کیا گیا ہے ورنہ ہتک عزت کے دعویٰ کے ساتھ 10 لاکھ روپے اور عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ عظیم بٹ نے لیگل نوٹس اپنے لیگل ایڈوائیزر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ناصر عمر کے وساطت سے بھیجوایا