بھارت کا جنگی جنون، پاکستان نے کر لیے 30 اہداف نشانے پر ہیں


  • ہفتہ
  • 2016-09-24
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے جیسے ہی لوڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت پاکستان میں مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا فیصلہ کیا، پاکستان نے ان حملوں کا دندان شکن جواب دینے کیلئے برق رفتاری سے نہ صرف فوجی مشقیں شروع کردیں بلکہ 30 سے زائد اہداف بھی منتخب کرلئے ہیں جنہیں فوری اور فیصلہ کن ٹارگٹ کیا جائے گا۔ روزنامہ نئی بات کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول کی پروازیں روک دی گئیں اور فوجی مشقوں کا آغاز کردیا اور اسی طرح اسلام آباد سے پشاور اور لاہور موٹروے کا ایک حصہ بند کرکے فضائیہ کی جنگی مشقیں کی گئیں جنہیں طے شدہ اور معمول کی مشقیں بتایا جارہا ہے تاہم ان مشقوں سے بھارتی حکمرانوں کو یہ پیغام دینا بھی مقصود ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کی غلطی نہ کریں۔ا نٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت نے پاکستان کے اندر منتخب ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے پہلے مرحلے میں انڈین ائیرفورس نے اپنے لڑاکا طیارے فرنٹ لائن فوجی اڈوں پر پہنچا دئے۔