امریکہ میں حجاب کی فیشن شو میں مقبولیت


  • ہفتہ
  • 2016-09-16
نیو یارک فیشن شو دنیائے فیشن کے اہم ترین سوز میں سے ایک ہے اور اس شو میں انڈونیشیا کی مسلم ڈیزائنر انیسہ حسیبنا کی جانب سے اپنی نوعیت کی یہ ایسی پہلی کوشش تھی۔ ایک ایسے وقت جب عالمی سطح پر مسلم خواتین کے لباس یا ان کے حجاب سے متعلق بحث جاری ہے، بہت سے لوگ حجاب کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر حسیبنا کے قدم کو تاریخی نوعیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔