امریکا اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ روسی سفارتکار کی واپسی شروع


  • اتوار
  • 2018-04-01
ماسکو)نیوزڈیسک) امریکا اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، امریکا میں مقیم روسی سفارتکاروں کی روس واپسی شروع ہوگئی ہے۔ خواتین اور بچوں سمیت ساٹھ روسی سفارتکار دو گھنٹے بعد واشنگٹن سے روس روانہ ہو جائیں گے، جبکہ روس میں مقیم امریکی سفارتکاروں نے بھی اپنا بوریا بستر باندھ لیا ہے۔ روس نے مزید پچاس برطانوی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جرمنی، فرانس اور پولینڈ چار چار روسی سفارتکاروں کو نکال چکے ہیں۔ مجموعی طور پر سو سے زائد روسی سفارتکاروں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔