معمولی غلطی بھی کی تو کھنڈرا ت میں تبدیل کر دیں گے : ایران کا اسرائیل کو انتباہ


  • جعمرات
  • 2018-02-22
تہران(آئی این پی)ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے معمولی سی غلطی بھی کی تو کھنڈرا ت میں تبدیل کر دیں گے۔ لبنانی ٹی وی کو انٹرویو میں ایران کی مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کی دھمکی پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اگر ایران کے خلاف حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی معمولی سی بھی غلطی کی تو اسے کھنڈرات میں تبدیل کردیا جائے گا۔انکا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ اور میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل کے برابر بھی اہمیت نہیں رکھتی، امریکی اور اسرائیلی حکام ایران کو نہیں پہچانتے اور وہ مزاحمت کی طاقت کو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار شکست کھاتے ہیں۔