imageshad.jpg

This Page has 2348viewers.

Today Date is: 18-11-18Today is Sunday

شمالی کوریا کا پانچواں کامیاب جوہری تجربہ

  • جمعہ

  • 2016-09-09

جمعے کی صبح شمالی کوریا میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے یونہپ نے کہا تھا کہ یہ ایک ’مصنوعی زلزلہ‘ ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ جوہری تجربہ ’ایک جدید اور حال ہی میں تیار کیے گئے جوہری وار ہیڈ‘ کا تھا اور اس نے اب بیلسٹک راکٹوں پر جوہری ہتھیار نصب کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ جنوبی کوریا کا خیال ہے کہ یہ شمالی کوریا کا اب تک کا سب سے بڑا جوہری تجربہ ہے اور جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس حالیہ تجربے کی شدت دس کلوٹن تھی جو کہ گذشتہ تجربوں سے دوگنی ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے 1945 میں ہیروشیما پر جو ایٹم بم گرایا تھا اس کی شدت 15 کلوٹن تھی۔ اس تجربے سے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ جوہری ہتھیاروں کو عملی طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت کے قریب پہنچ چکا ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے