imageshad.jpg

This Page has 2338viewers.

Today Date is: 18-11-18Today is Sunday

اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمیشن کا مقبوضہ کشمیر تک رسائی کا مطالبہ

  • day

  • 2016-08-19

برلن(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن نے وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظرمقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے کامطالبہ کیاہے۔انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرزیدرعدالحسین نے برلن میں کہاکہ وہ گزشتہ ماہ سے شروع ہونیوالے پرتشددواقعات کے بعدسے مقبوضہ علاقے میں مبصرین بھیجنے پر غورکررہے ہیں۔زید نے اس بات کوافسوسناک قرار دیا کہ طاقت کے اندھادھنداستعمال اورریاستی ظلم وجبرکے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت جیسے سنگین الزامات کے باوجودابھی تک مبصرین کورسائی نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کاادارہ چاہتا ہے کہ اس کے مبصرین مقبوضہ کشمیر میں متاثرین،عینی شاہدین اور فوجیوں سے انٹرویو کریں تاکہ صورتحال کاآزادانہ جائزہ لیاجاسکے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے