تازہ ترین اہم خبریں

bannerdlt2020.jpg

This Page has 1056883viewers.

Today Date is: 23-03-23Today is Thursday

اہل وطن کو 69 یوم آزادی مبارک ہو۔

  • sunday

  • 2016-08-14

آزادی اللہ پاک کی دی ہو ئی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے کے ناطے اس کی قدر کرنی چاہیئے۔آج 69یوم آزادی ہے۔جشن آزادی منانا ہر پاکستانی کا حق ہے۔ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے یہ آزادی ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی اس کے لیئے ھمارے بڑوں نے لاکھوں قربانیاں دیں ہیں۔بہت کٹھن مراحل طے کر کے مسلماناںِہند بے سروسامان کی حالت میں پاکستان پہنچے۔ ہمیں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیئے جسکی رحمت اور فضل سے جنوبی ایشا کے مسلمانوں کو ایک الگ خطہ عطا کیا گیاجہاں وہ اپنے مذہبی اور معاشرتی فرائض آزادانہ طور پے ادا کر سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ ا’ن شہدا اور ا’ن راہنماوءں کو بھی یاد رکھنا چاہیئے جہنوں نے اپناخون پسینہ ایک کرکے یہ وطن حاصل کیا۔ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اپنی بیماری کو اسلیئے راز میں رکھا تاکہ برِصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہدآزادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ ہمیں ایک پاکستانی ہونے کے ناطے فرماِن قائد کے مطابق اس ملک کو سنوانا چاہیے نہ کہ بگاڑنا چاہیئے۔ قائد کا قول اتحاد ۔ تنظیم ۔ یقینِ محکم ہے۔ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا چاہیئے تاکہ دشمن ہماری کسی کمزوری کا فائدہ نہ اٹھاسکے۔آج کے نوجوانوں سے اس قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں انکو قائد کے قول کام کام اور کام کے اصول پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ناکہ ون ویلنگ اور سیلنسر نکال کے سڑکوں پے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنااور سمجھناکہ ہم جشن آزادی منا رہے ہیں۔ ہمیں ایک سچا مسلمان اور اچھا پاکستانی بننا چاہیئے تاکہ اقوامِ عالم ہمیں دشت گرد نہ سمجھے بلکہ ایک ذمے دار قوم کی حیثت سے ہماری عزت کرے۔الحمدواللہ ہم دنیا کی ایک اہم ایٹمی اور فوجی طاقت ہیں۔دنیا کے مسلمانوں کے نگاہیں ہماری طرف لگی ہویءں ہیں۔اے رب جلیل تو پاکستان کو اس قابل بنا دے دنیا میں ایک اہم اور بلند مقام عطا کر دے آمین۔ تاکہ ہم کشمیر ۔فلسطین اور شام کے مسلمانوں کی مدد کر سکیں۔ کشمیر پاکستانکی شہ رگ ہے پاکستان اس کے بغیر نا مکمل ہے۔ پاکستان زندہ باد۔پاک افواج پائندہ باد

لاہورخودکش بم دھماکہ

  • پیر

  • 2017-02-13

ٓٓآج مال روڈ پر چیئرنگ کراس پر میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری تھا احتجاجی کا ل کیوجہ سے اطراف کی سٹرکیں ٹریفک جام کا منظر پیش کر رہی تھیں۔میں اپنی گاڑی چیئرنگ کراس پر پارکنگ میں کھڑی کر کے اپنے کام کے سلسلہ میں مونٹگیمری بازار کی طرف چل پڑا۔اس وقت اسمبلی ہال کے سامنے سڑک کے عین درمیان میں ایک ٹرک پر احتجاجی پولیس افسران کے ساتھ مذاکرت میں مصروف عمل تھے۔پولیس اہلکاروں نے اس ٹرک اور کارکنان کوچاروں طرف سے گھیرا ہوا تھا۔میں اپنے کام کے بعد رکشہ میں بیٹھ کر واپس اپنے گاڑی لینے وہاں پہنچا تو پولیس اہلکاروں نے رکشہ کو آگے نہ جانے دیا۔ میں پیدل ان کے پاس سے گزر کر اپنی گاڑی تک پہنچا اور مسجد شہدا کی طرف چل پڑا۔جب میں پینوراما کے سامنے پہنچا تو ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی قیامت صغری کا منظر تھا۔ اس دھماکے میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس کو بھی دور ہٹادیا گیا،دوسرا دھماکہ بھی ہو سکتا ہے لاہور دھماکے میں کئی میڈیا ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے لاہور دھماکہ،چودہ افراد شہید۔۔87 افراد زخمی۔۔۔۔۔۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری احتجاج کی جگہ پر دھماکہ ہوا۔۔۔مظاہرین کی تعداد زیادہ جبکہ پولیس کی تعداد کم تھی، دوروز قبل دو دہشتگردوں کے لاہور میں داخل ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔ اس دھماکے کے ساتھ ہی آج کوئٹہ میں بھی دھماکہ ہوا۔یہ دھماکے دراصل دشمن پاکستان کوکمزور کرنے کے درپے ہیں۔لاہور میں دھماکہ کرنے کا مقصد دشمن پی ایس ایل کے فائنل کو لاہور میں ہونے سے روکنا ہے۔اس دھماکہ میں دو پولیس افسران ڈی آئی جی اپریشن اور ایس ایس پی ٹریفک بھی شہید ہو گئے ہیں۔ یہ ایک خود کش حملہ تھا جس کا نشانہ پولیس افسران تھے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے